بحیرہ روم میں 48 کم عمر تارکین کو بچا لیا گیا

بحیرہ روم میں 48 کم عمر  تارکین کو بچا لیا گیا

مارسیلے (اے ایف پی) امدادی بحری جہاز اوشین وائکنگ نے 48 کم عمر تارکین کو بحیرہ روم میں کشتی سے اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔

مارسیل میں مقیم ایس او ایس میڈیٹرینی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک اوورلوڈ چھوٹی کشتی میں 90 فیصد نابالغ سوار تھے ۔بیان میں کہا کہ اوشین وائکنگ نے وی ایچ ایف ریڈیو کے ذریعے نیٹو کے طیارے سے کشتی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی تھی۔ ایس او ایس میڈیٹرینی کے مطابق زیادہ تر زندہ بچ جانے والوں کا تعلق گیمبیا اور گنی بساؤ سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں