عدالتی حکم پر البانیہ کے سابق وزیر اعظم کی نظر بندی ختم
تیرانہ(اے ایف پی)گزشتہ روز عدالتی حکم پرالبانیہ کے سابق وزیر اعظم 80 سالہ سالی بیریشا کی گھر میں نظربندی ختم کر دی گئی۔۔
انہیں تقریباً ایک سال قبل گھر میں نظر بندکیا گیا تھا،حکومت نے بریشا اور ان کے داماد سمیت دو افراد پر سرکاری زمین کی نجکاری میں بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔بریشا نے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ۔ یاد رہے 1990 کی دہائی کے اوائل میں کمیونزم کے زوال کے بعد وہ 5سال ریاست کے سربراہ رہے ۔ وہ 2013 تک آٹھ سال البانیہ کے وزیر اعظم رہے ۔