سعودی ولی عہد نے 315 ارب ڈالرز کے سالانہ بجٹ کی منظوری دیدی
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے سالانہ بجٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دیدی ۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 کھرب ریال ہے جو امریکی ڈالرز میں 315 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے ۔
مالی سال2025 میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 کھرب ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 ارب ریال ہے ۔ولی عہد نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں۔