شام میں جھڑپیں جاری ہلاکتیں 300سے متجاوز

شام میں جھڑپیں جاری  ہلاکتیں 300سے متجاوز

دمشق (اے ایف پی)شام میں جھڑپیں جاری، ہلاکتیں 300سے متجاوز ہو گئیں ۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑوں نے شمال مغربی شام میں حکومتی فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں۔

مسلح دھڑوں نے حلب اور ادلب میں 50 قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ شامی فورسز نے حلب شہر پر  شدید بمباری کی۔ لڑائی بڑھتے ہی حلب میں سینکڑوں افراد نقل مکانی کر گئے ۔شامی افواج نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی دیہاتوں اور قصبوں میں فوجی ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں