آسٹریلیا :درجنوں بچیوں کے ریپ کے مجرم چائلڈ کیئر ورکر کو عمر قید
کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا کی ایک عدالت نے 47 سالہ سابق چائلڈ کیئر ورکر کو 72سے زیادہ بچیوں کا ریپ اور جنسی استحصال کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
برسبین ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج پال سمتھ نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ جرائم کی نوعیت اتنی خوفناک ہے کہ اس سے لوگوں کے اعتماد کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم ایشلے گریفتھ نے جن بچیوں کوریپ کا نشانہ بنایا ان کی عمریں ایک سے سات سال کے درمیان تھیں۔مجرم نے عدالت میں 307 جرائم کے ارتکاب کا اقرار کیا تھا۔