بھارت:کنویں سے پانی لینے پر دلت نوجوان قتل

بھارت:کنویں سے پانی  لینے پر دلت نوجوان قتل

بھوپال (اے پی پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نچلی ذات کے ایک دلت نوجوان کو کنویں سے پانی لینے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیا۔

 28سالہ نارد جاٹاؤ کو ریاست کے ضلع شیو پوری کے گاؤں اندرا گڑھ میں سرپنچ اور اس کے خاندان کے 8 افراد نے لاٹھیوں اورآہنی راڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں