ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

واشنگٹن(اے ایف پی،دنیا نیوز)امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ انہیں ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خطرناک معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نے اگر ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔ متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔ خیال رہے برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے رواں برس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں