سعودیہ ،افغانستان سمیت کئی ممالک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں اضافہ

سعودیہ ،افغانستان سمیت  کئی ممالک میں ایچ آئی وی  سے متاثرہ افراد میں اضافہ

لندن(آئی این پی)اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایچ آئی وی ایڈز نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اب بھی ایڈز کو ختم کرنے کے لیے درست سمت کی جانب گامزن نہیں۔

سعودی عرب، افغانستان سمیت کئی ممالک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً چار کروڑ افراد اب بھی ایڈز کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں سے نصف کا تعلق جنوبی اور مشرقی افریقا سے ہے ۔رپورٹ کے مطابق افغانستان، مصر، فجی، فلپائن، پاپوا نیوگنی اور سعودی عرب میں 2010 اور 2023 کے درمیان ایچ آئی وی کے کیسز میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں