مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم،اہم بھارتی شخصیات کامودی کو خط،تشویش کا اظہار
نئی دہلی ( اے پی پی)بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پرکئی بااثر ریٹائرڈ سرکاری افسروں ، سفارت کاروں اور عوامی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام لکھے گئے ایک خط میں مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2014سے اقلیتی برادریوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد میں واضح اضافے کو اجاگر کیا۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں نئی دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی اور منصوبہ بندی کمیشن کے سابق سیکرٹری این سی سکسینہ و دیگر شامل ہیں ۔