حماس اور الفتح کاجنگ کے بعد مشترکہ انتظامی کمیٹی بنانے پر اتفاق
ٖقاہرہ ،غزہ ،بیروت (اے ایف پی)حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح نے جنگ کے بعد مشترکہ طور پر انتظام کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔
مصرکی ثالثی میں قاہرہ میں ہونیوالے مذاکرات کے بعد تیارکئے گئے مسودے کے مطابق کمیٹی 10 سے 15 غیر متعصب شخصیات پر مشتمل ہو گی ۔ اسرائیل کی لبنان پر کی گئی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی فوج کی غزہ پر بھی بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے ۔