ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا:سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
ویانا (آئی این پی )سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔
رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی 60 فیصد تک آفزودگی کرچکا ہے ، ایٹم بم بنانے کیلئے 90فیصد یورینیم کی افزودگی کی ضرورت ہے ، ایران کی جانب سے تیزی سے یورینیم کی افزدوگی جاری ہے ۔ رافیل گروسی کے مطابق ایران میں یورینیم آفزودگی کاکوئی سویلین جوا ز نہیں نظر آتا۔