دمشق : مسلح افراد کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

دمشق : مسلح افراد کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

انقرہ(اے ایف پی،رائٹرز)شام میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے دمشق پر کنٹرول اور شامی صدر بشار الاسد کے فرار کے بعد ترکیہ میں شامی قونصل خانے سے پرچم اتار دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قونصل خانے کی بالکونی میں نصب شامی جھنڈا اتارا جارہا ہے، بالکونی میں موجود افراد شامی اپوزیشن کی جانب سے استعمال کئے جانے والا شام کا پرانا جھنڈا لہرارہے ہیں۔علاوہ ازیں دمشق میں عراق کا سفارتخانہ خالی کرا دیا گیا۔ ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق دمشق میں مسلح افراد نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا۔ عرب نیوز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت کے بیرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے۔ عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ،کمروں کی حالت بھی ابتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں