حماس کا شامی عوام کو صدر کا تختہ الٹنے پر مبارکباد ،اتحاد پر زور
![حماس کا شامی عوام کو صدر کا تختہ الٹنے پر مبارکباد ،اتحاد پر زور](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-10-24/news_big_images/2445395_54841998.jpg)
غزہ (اے ایف پی)حماس نے شامی عوام کو صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے پر مبارکباد دی اور ملک میں اتحاد پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا حماس برادر شامی عوام کو آزادی اور انصاف کے لیے ان کی امنگوں کو حاصل کرنے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے ، اور ہم شامی عوام کے تمام فریقوں سے اپنی صفوں میں اتحاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔