جنوبی کوریا :صدر کے ملک چھوڑنے پر پابندی ،مارشل لا لگانے کی تحقیقات جاری

جنوبی کوریا :صدر کے ملک  چھوڑنے پر پابندی ،مارشل لا  لگانے کی تحقیقات جاری

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی وزارت انصاف نے صدر یون سک یول پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ۔

 وزارت انصاف نے کہا صدر کے خلاف مارشل لا لگانے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے ان پر بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی گئی۔بیان میں کہا گیا یون سک جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی۔واضح رہے 3 دسمبر کو صدر نے ملک میں مارشل لا لگانے کا اعلان کیاتھا ،پارلیمنٹ سے توثیق نہ ہونے پر صدر نے اپنا فیصلہ واپس اور معافی مانگ لی تھی تاہم انہوں نے عوامی مطالبے کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا ۔ادھر جنوبی کوریا کی سپیشل فورس کے کمانڈر کِم ہیون نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگی ہے اور خود کو نااہل قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں