ترکیہ :تربیتی مشق کے دوران 2ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے ،بریگیڈیئر جنرل سمیت6فوجی ہلاک

ترکیہ :تربیتی مشق کے دوران 2ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے ،بریگیڈیئر جنرل سمیت6فوجی ہلاک

استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کے جنوب مغربی صوبہ اسپارتا میں تربیتی مشق کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ،بریگیڈیئر جنرل سمیت6فوجی ہلاک ہو گئے ۔

صوبائی گورنر عبداللہ ایرن نے میڈیا کو بتایا کہ اسپارٹا آرمی ایوی ایشن سکول کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عیسیٰ بیدلی بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ،انہوں نے کہا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں تبا ہ ہو گیا جبکہ دوسرا بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں