آسٹریا ،جرمنی میں شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے معطل

آسٹریا ،جرمنی میں شامی پناہ گزینوں  کی درخواستوں پر فیصلے معطل

ویانا(اے ایف پی)شام میں تبدیلی کے بعد آسٹریا اور جرمنی میں شامیوں کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے معطل کر دئیے گئے ۔

 آسٹریا نے کہا وہ شامی پناہ کی تمام درخواستیں معطل کر رہا ہے اور پناہ گزینوں کو شام واپس بھیجنا چاہتا ہے ، دمشق میں معزول صدر بشار الاسد کی ظالمانہ حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا شامی شہریوں کی ان کے ملک واپسی کا ایک منظم پروگرام تیار کیا جا رہا ۔جرمن وزیر داخلہ نینسی فیسر نے کہا بشار الاسد کی معزولی کے بعد شامیوں کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے معطل کر دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں