دہلی :سکولوں کو پھر بم کی دھمکی بچے گھر واپس لوٹ گئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بار پھر نئی دہلی کے کئی سکولز کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا ہے ۔
پولیس کو ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ۔حکام کے مطابق دہلی پبلک سکول، سلوان سکول، ماڈرن سکول اور کیمبرج سکول کو دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یاد رہے 9 دسمبر کو نئی دہلی میں 40 سے زیادہ سکولز کو اسی طرح کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔