توانائی بحران :مالڈووا میں 60 روزکیلئے ہنگامی حالت نافذ
چِسیناؤ(اے ایف پی) مالڈووا کی پارلیمنٹ نے توانائی بحران کے باعث 60 روز کیلئے ملک میں ہنگامی حالت کی منظوری دیدی ۔
پارلیمنٹ نے بیان میں کہا کہ2022میں روسی گیس کی سپلائی منقطع ہونے کے بعد ماسکو کے حامی علاقے ٹرانسنسٹریا میں واقع گیس پاور پلانٹ پر انحصار تھا مگر اب بجلی کی سپلائی خطرے میں ہے کیونکہ یوکرین نے روسی گیس کی یورپ کو ترسیل روک دی ہے ۔