فرانسیسی جزیرے مایوٹ میں سمندری طوفان سے 14 افراد ہلاک
پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی جزیرے مایوٹ میں سمندری طوفان چیڈو سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
قائم مقام وزیر داخلہ برونو ر نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ جزیرے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے ۔ واضح رہے مایوٹ یا جزیرۃ الموت بحر ہند میں واقع ہے جو فرانس کے زیر انتظام ہے ۔ یہ مڈغاسکر اور موزمبیق کے درمیان جزائر قمر کے بالکل قریب واقع ہے ۔ کل رقبہ 374 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ 1لاکھ94ہزار ہے۔