پرینکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دیدیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔
مودی کی لوک سبھا میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو۔