افغانستان :کوئلے کی کان منہدم 22 کان کن ریسکیو، 10لاپتا
کابل(اے ایف پی)شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان منہدم ہو گئی جس کے باعث 32 کان کن پھنس گئے۔
ترجمان گورنر ہاؤس صوبہ سمنگان عصمت مرادی نے کہا صوف پاین ضلع میں کان ہفتے کو دیر گئے منہدم ہو ئی ۔امدادی ٹیموں نے 22کان کنوں کو ریسکیو کر لیا جبکہ 10ابھی تک لاپتا ہیں ۔ریسکیورز کان کنوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے فروری 2022 میں بھی 10 کان کن بغلان میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے پھنس جانے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے۔