جزیرہ وانواتو میں 7.3شدت کا زلزلہ عمارت کونقصان ،پروازیں منسوخ
سڈنی (اے ایف پی )بحرالکاہل کے جزیرے کی ریاست وانواتو کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔۔۔
جس سے وانواتوکے دارالحکومت پورٹ ولا میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ،عمارت کا ایک ستون اور دیوار کا ایک حصہ گر گیا جبکہ کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،اس عمارت میں امریکی اور فرانسیسی سفارتخانے قائم ہیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے ،امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی تھی۔ زلزلہ کی گہرائی 43 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز پورٹ ویلا سے صرف 30 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ آسٹریلوی اور علاقائی ایئر لائنز نے زلزلے کے پیش نظر وانواتو کیلئے پروازیں منسوخ کردیں ۔