موسمیاتی تبدیلیاں ،انگلینڈ میں ہر5میں سے 1جائیداد سیلاب کے خطرے سے دوچار

موسمیاتی تبدیلیاں ،انگلینڈ میں  ہر5میں سے 1جائیداد سیلاب  کے خطرے سے دوچار

لندن (اے ایف پی)انگلینڈ میں ہر5میں سے ایک جائیداد سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے ،یہ خطرہ 2018کی نسبت 15فیصدزیادہ بڑھ گیاہے ۔

ماحولیاتی ایجنسی نے گزشتہ روزنئے مقامی ڈیٹا اور موسمیاتی تبدیلی کے تخمینوں کے بعد اس حوالے سے خبردار کیاہے ۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 63لاکھ مکانات اور کاروبار ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں ایک یا 2دریاؤں، سمندر اور سطحی پانی کے امتزاج سے سیلاب کا خطرہ ہے ۔ایجنسی کا کہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ، دریاؤں اور سمندر یا سطح کے پانی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں جائیدادوں کی کل تعداد صدی کے وسط تک تقریباً 8 ملین تک بڑھ سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں