قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیرکی درسی کتاب سے صوفی بزرگ کا باب ہٹا دیا
سرینگر (اے پی پی)بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے اسلامی ثقافت اور مسلم شناخت کو مٹانے کا ایک اوراقدام کرتے ہوئے۔۔
بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی شائع شدہ نویں جماعت کی انگریزی کتاب سے صوفی بزرگ شیخ نور الدین ولی کا باب نکال دیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نظر ثانی شدہ نصابی کتاب جو 2023میں متعارف کرائی گئی تھی، کتاب سے روحانی اورمذہبی شخصیت شیخ نور الدین ولی کاباب نکالنے سے وادی کشمیر کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔