امریکا سے 1 سال میں 2لاکھ 70ہزار تارکین ملک بدر

امریکا سے 1 سال میں 2لاکھ  70ہزار تارکین ملک بدر

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی امیگریشن حکام کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا سے 1 سال میں 2لاکھ 70ہزار تارکین ملک بدر کئے گئے ۔۔۔

 امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکا چھوڑنے پر مجبور ہونے والوں میں سے زیادہ تر غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کرنے والے شامل ہیں ۔ آئی سی   ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیٹرک لیچلیٹنر نے کہا بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر قانونی کراسنگ میں اضافہ ہوا۔واضح رہے ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی کا وعدہ کیا ہے ،نو منتخب صدر20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے ۔ادھر کریک ڈاؤن کے مخالفین کا کہنا تھا کہ اگر بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کیا تو معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں