سری لنکن نیوی نے 102 روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا

سری لنکن نیوی نے 102  روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکن بحریہ نے بحرہند میں ڈوبنے والے 102 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا۔

روہنگیا جنگ زدہ میانمار سے سری لنکا جا رہے تھے کہ ان کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔25 بچوں سمیت 102 روہنگیا کو سری لنکا کی مشرقی بندرگاہ ٹرنکو مالی منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے مسلم اکثریتی نسلی روہنگیا میانمار میں ظلم کا شکار ہیں ،جنوب مشرقی ملائیشیا یا انڈونیشیا کی طرف جاتے ہوئے ہزاروں لوگ ہر سال طویل سمندری سفر پر اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں