ملائیشیا :لاپتا طیارے کی 10 سال بعد دوبارہ تلاش شروع
کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا نے 10 برس قبل لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ظاہر کر دی ۔
ملائشین وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ370کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا۔انہوں نے کہا طیارے کی دوبارہ تلاش کیلئے اوشین انفینٹی سے معاہدہ ہو گیا، طیارے کا ملبہ ملنے پر کمپنی کو 7 کروڑ ڈالرز ملیں گے ۔واضح رہے ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی۔طیارے میں 227 مسافر اور عملے کے 12افراد سوار تھے ۔