ترک وزیر خارجہ کا دورہ شام احمد الشرع سے ملاقات
دمشق(اے ایف پی)ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے شام کے نئے رہنما احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی سے دمشق میں ملاقات کی۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور بغل گیر ہوتے دکھایا گیا ہے۔ قبل ازیں ترک وزیر دفاع نے کہا تھا کہ یقین ہے شام کی نئی قیادت کرد جنگجوؤں کو شمال مشرقی شام کے علاقوں سے نکال دے گی جن پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔خیال رہے ترک انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالن نے بھی اسد حکومت کے خاتمے کے بعد 12 دسمبر کو دمشق کا دورہ کیا تھا۔