بھارت:آلو چھیلنے والی مشین میں دوپٹہ پھنسنے سے خاتون ہلاک
اجین(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ایک مندرمہا کلیشور میں30سالہ خاتون کارکن رجنی کھتری دوپٹہ آلو چھیلنے والی مشین میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئی۔
مندر کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ گنیش دھاکد نے بتایا کہ رجنی کھتری مشین میں آلو ڈال رہی تھیں اس دوران اس کا دوپٹہ اندر چلا گیا ، مشین نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ساتھی کارکنوں نے فوری طور پر مشین بند کی اور رجنی کو ہسپتال لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔