ترکیہ : ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 جاں بحق

ترکیہ : ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 جاں بحق

انقرہ (اے ایف پی) ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایمبولینس ہیلی کاپٹر نے مغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ سے پرواز بھری تھی، شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے اسی ہسپتال کی بالائی منزل سے ٹکرا گیا ۔ہیلی کاپٹر کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی، دو پائلٹ، ڈاکٹر اور نرس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں