بھارت:پولیس کی فائرنگ سے 3 سکھ علیحدگی پسند ہلاک
لکھنؤ(اے ایف پی)بھارتی پولیس اور سپیشل ٹاسک فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران سکھ علیحدگی پسند تحریک خالصتان زندہ باد فورس کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور سپیشل ٹاسک فورس کا مشترکہ آپریشن گرداس پور پولیس چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کیا گیا۔ڈی جی یو پی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں تینوں افراد مارے گئے ۔پولیس نے دو اسالٹ رائفلز، دو پستول اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔