پاکستانی مصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کر گئیں

پاکستانی مصنفہ بیپسی سدھوا  امریکا میں انتقال کر گئیں

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کر گئیں۔ بیپسی سدھوا امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھیں، ان کی عمر 86سال تھی، وہ 11 اگست 1938ء کو پیدا ہوئی تھیں۔

بیپسی کے اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی آخری رسومات 3 دن بعد ہیوسٹن میں ہی ادا کی جائیں گی۔بیپسی کو حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ان کے ناول(Ice Candy Man) کو بی بی سی نے نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 100 بہترین ناولوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں