ہفتے میں چار سیب کھائیں اورقلبی امراض دوربھگائیں

ہفتے میں چار سیب کھائیں اورقلبی امراض دوربھگائیں

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں چار سیب کھانا قلبی امراض سے موت واقع ہونے کے امکانات تقریباً 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے اورقبل از وقت اموات 30 فی صد تک کم کر دیتے ہیں۔

 اور اگر دونوں پھلوں کو ہفتے میں تین یا چار بار کھا لیا جائے تو قبل از وقت موت کے امکانات 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔جرنل فرنٹیئر اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں چینی محققی نے 2184 ادھیڑ عمر کے ایسے مرد و عورتوں کا معائنہ کیا جن میں کولیسٹرول سطح بلند تھی۔10 برس سے زیادہ عرصے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہر ہفتے تین سے چار سیب کھاتے تھے ان کے سیب نہ کھانے والوں کے مقابلے میں کسی بھی سبب سے موت واقع ہونے کے امکانات 39 فی صد کم تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں