یوکرین جنگ میں شامل شمالی کوریا کا گرفتار فوجی ہلاک
سیول(اے ایف پی)یوکرین کے خلاف جنگ میں لڑتے ہوئے پکڑا گیا شمالی کوریا کا فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق شمالی کوریائی فوجیوں میں سے ایک کو جمعرات کو یوکرین کی فوج نے زخمی حالت میں زندہ پکڑ لیا تھا ۔واضح رہے شمالی کوریا نے روس کی فوج کو تقویت دینے کیلئے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا ہے جو کرسک کے سرحدی علاقے میں یوکرین کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں ۔