ترکیہ:جیل میں قید کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کا سربراہ ہتھیار ڈالنے پر تیار
انقری(اے ایف پی،رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے قید رہنما عبداللہ اوجلان ہتھیار ڈالنے پر تیار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری مثبت قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
میڈیا کے مطابق کرد حامی ڈی ای ایم پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نے ہفتے کو اوجلان سے جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہتھیار ڈالنے کا اشارہ دیا۔ واضح رہے اوجلان 25 سال سے استنبول کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔انہیں 1999 میں کینیا سے ترکیہ کی سپیشل فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ترکیہ حکومت اور پی کے کے کی لڑائی میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے۔