بھارت خطے کا اہم ملک اور پارٹنر ہے :افغان طالبان

بھارت خطے کا اہم ملک  اور پارٹنر ہے :افغان طالبان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت کو خطے کا اہم ملک اور معاشی شراکت دار قرار دیا ہے ۔

طالبان کا یہ بیان بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرام مسری اور قائم مقام طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان دبئی میں بدھ کو ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے ۔اگست 2021 میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت اور نئی دہلی کے درمیان یہ اعلیٰ سطح پر ہونے والے پہلے مذاکرات تھے جن میں بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے سمیت چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔واضح رہے بھارت کراچی اور گوادر بندرگاہ کے مقابلے کے لیے ایران میں چاہ بہار پورٹ بنا رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں