نواف سلام لبنان کے وزیر اعظم نامزد،شہباز شریف کی مبارک باد

بیروت،اسلام آباد(اے ایف پی ،نامہ نگار)لبنانی ایوان صدر نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کردیا۔
نواف سلام کو پارلیمانی مشاورت میں 128 میں سے 85 ارکان پارلیمنٹ نے حمایت میں ووٹ ڈالا، 9 نے مخالفت اور 34 ارکان نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ۔ وزیر اعظم کے عہدے پر نامزدگی کے لئے جج نواف سلام اور نجیب میقاتی کے درمیان مقابلہ ،نواف سلام اس وقت ملک سے باہر ہیں جو واپسی پر اقتدار سنبھال لیں گے ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نواف سلام کو لبنان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔