غزہ میں جنگ بندی کامسودہ ،اہم نکات پر خاطرخواہ پیشرفت

غزہ میں جنگ بندی کامسودہ ،اہم نکات پر خاطرخواہ پیشرفت

غزہ ،دوحہ(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطرمیں جاری بات چیت میں اہم نکات پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ حما س نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں دوحہ میں جاری بات چیت میں اہم نکات پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کو نئی ٹھوس تجویز پیش کی گئی ہے جس پر دونوں طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ۔ابتدائی مرحلے میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے حماس کے ہاتھوں یرغمال 30 اسرائیلیوں کو رہا کرنے کی تجویز ہے ۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے تاہم حماس نے شہید رہنما یحیی سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کاکہناہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز البلاح، غزہ سٹی اور خان یونس کے علاقوں کو بمباری سے نشانہ بنایا اوربچوں سمیت 18فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں