ایلون مسک کی تنقید ، جرمن وزارت دفاع نے ایکس کا بائیکاٹ کردیا

ایلون مسک کی تنقید ، جرمن وزارت  دفاع نے ایکس کا بائیکاٹ کردیا

لندن (اے پی پی)جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان تنا ؤکے بعد جرمن وزارت دفاع نے اپنا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا ۔

 جرمن وزارت دفاع نے یہ اقدام ایلون مسک  کی طرف سے موجودہ جرمن حکومت پر تنقید اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کے رد عمل میں کیا ۔ اولاف شولز کے سوشل ڈیموکریٹک اتحادی بورس پسٹوریئس کی سربراہی میں وزارت دفاع نے کہا کہ ایکس پلیٹ فارم حقیقت پسندانہ، منطقی اور پرسکون بات چیت کی اجازت دینے کیلئے موزوں نہیں رہا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں