غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا:خامنہ ای

غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا:خامنہ ای

تہران(اے ایف پی)ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے تہران میں حکام سے ملاقات میں کہا کہ چھوٹے اور محدود سے غزہ نے صیہونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑی ، اسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادئیے ، یہ مزاحمت کا کمال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے پوشیدہ اور اندرونی دشمنیاں اور بدنیتی چھپی ہوتی ہے ،اپنی آنکھیں کھولیں اور محتاط رہیں کہ ہم کس سے ملتے ہیں، کس سے مذاکرات کرتے ہیں اور کس سے بات کرتے ہیں؟۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ ایٹمی تنصیبات پرحملے کا فوری جواب دیا جائیگا، جوہری تنصیبات پر حملہ بیوقوفانہ ہوگا جو خطے کو بڑی تباہی میں ڈال دے گا۔جوہری معاہدے پر دوبارہ سے مذاکرات کیلئے امریکا کو ہمارا بھروسہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں