طالبان کی افغان لڑکیوں کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنیکی مشروط اجازت
![طالبان کی افغان لڑکیوں کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنیکی مشروط اجازت](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468269_79851462.jpg)
کابل(آئی این پی)طالبان حکومت نے طالبات کو تعلیم کیلئے پاکستان جانے کی مشروط اجازت دیدی ۔
طالبان نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ طالبات محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ گزشتہ ہفتے افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگرامز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ میں شرکت کی جن میں 5 ہزار افغان طالبات شامل ہیں۔یاد رہے طالبان نے افغانستان کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی چھٹی جماعت سے آگے کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔