برطانیہ :غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے 600 سے زائد افراد گرفتار

لندن (اے ایف پی)برطانیہ نے گزشتہ ماہ غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے 600 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن انفورسمنٹ ٹیموں نے 800 سے زیادہ جگہوں پر چھاپے مارے جن میں کیل بار، ریستوران ، کار واش اور سہولت سٹورز شامل ہیں۔ ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر کا کہنا تھا آجر کافی عرصے سے غیر قانونی تارکین کا استحصال کر رہے ،انہوں نے کہا مجرمانہ گروہوں کو ختم کرنے کیلئے نئی قانون سازی کی جائے گی ۔تارکین کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔