ہزاروں رضا کار نئی سرکاری فوج میں شامل ہو رہے :شامی صدر

دمشق(اے ایف پی)شام کے صدر احمدا لشرع نے کہا ہے کہ ہزاروں رضا کار نئی سرکاری فوج میں شامل ہو رہے ۔
لازمی بھرتی کے بجائے فوج میں رضاکارانہ بھرتی کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔انہوں نے سابق برطانوی وزیر روری سٹیورٹ کیساتھ پوڈکاسٹ انٹرویو میں ایک بار پھر شام سے مغربی ممالک کی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے کہا دمشق کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ، اقتصادی ترقی کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔