امارات :ایلون مسک کے تعاون سے’’دبئی لوپ‘‘ منصوبے کا اعلان

 امارات :ایلون مسک کے تعاون  سے’’دبئی لوپ‘‘ منصوبے کا اعلان

دبئی (اے پی پی) امارات کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ ایلون مسک کے تعاون سے دبئی کے گنجان آباد علاقوں میں تیز رفتار ، بغیر رکاوٹ نقل و حمل کے نظام کو نافذ کرنے کا اقدام ہے ۔مسک نے کہا کہ دبئی لوپ جدید سرنگوں کے نیٹ ورک پر مبنی ہوگا جو ٹریفک جام اور لمبے فاصلے کو ختم کرتے ہوئے مسافروں کو شہر بھر میں تیزی سے سفر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں