برطانیہ کا شام پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان،اسد حکومت کے ارکان پر پابندیا ں برقرار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے کہا کہ وہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔۔۔
یقینی بنایا جائے گا کہ سابق حکومت کے ارکان کے اثاثے منجمد اور ان پر عائد سفری پابندیاں برقرار رہیں۔یورپ، شمالی امریکا اور سمندر پار علاقوں کے وزیر سٹیفن ڈوٹی نے کہا ہم یہ تبدیلیاں ملک کی تعمیر نو میں شامی عوام کی مدد کرنے اور سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کیلئے کر رہے ۔ بشار الاسد اور ان کے ساتھیوں کے شامی عوام کے خلاف اقدامات کا حساب لینے کیلئے ہماری حکومت پرعزم ہے ۔