جرمنی:افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

جرمنی:افغان پناہ گزین نے ہجوم  پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

میونخ (اے ایف پی،رائٹرز)جرمنی کے شہر میونخ میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شہر میں ایک اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کانفرنس جاری تھی ۔جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہناتھا گرفتار کئے گئے افغان شخص کو سزا کے بعد جرمنی سے نکال دیا جانا چاہیے ، انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ خوفناک ہے ۔ حملہ آور کسی رحم کی امید نہ رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں