کینیا :سابق گورنر کو بدعنوانی کے الزام میں 12 سال قید

 کینیا :سابق گورنر کو بدعنوانی  کے الزام میں 12 سال قید

نیروبی(اے ایف پی)کینیا کی عدالت نے کیمبو کاؤنٹی کے سابق گورنر فرڈینینڈ و کو بدعنوانی کے الزام میں 12 سال قید ، 4لاکھ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

 ریاستی پراسیکیوشن سروس نے ایک بیان میں کہا کہ نیروبی کی عدالت نے سابق گورنر کو دھوکہ دہی کا مجرم قرار دیا ۔ استغاثہ نے ان پر سڑک کی تعمیر کیلئے 45لاکھ ڈالر کے ٹھیکے میں بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔ یاد رہے الزامات کے بعد سابق گورنرکو 2020 میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں