اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ، آج سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کرینگے

اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ، آج سلامتی  کونسل اجلاس میں شرکت کرینگے

نیویارک (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہسینیٹر محمد اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ، وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔۔۔

 یہ اجلاس کثیرالجہتی نظام کو بروئے کار لانے ، عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کے موضوع پر آج 18 فروری کو ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک کے ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم احمد اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔نیویارک میں او آئی سی سفارتی گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا مشرق وسطیٰ میں غزہ کی جنگ نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کیے ہیں۔ ہمیں اسرائیل اور اس کے حامیوں کو غزہ میں دوبارہ جنگ سے روکنا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں