قاہرہ میں عمارت منہدم 10 افراد ہلاک،8زخمی

قاہرہ (اے ایف پی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ۔۔۔
متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،سرکاری میڈیا کے مطابق گیس سلنڈر کا دھماکا عمارت کے انہدام کی وجہ بنا۔یاد رہے قاہرہ شہر میں حالیہ برسوں میں عمارتیں منہدم ہونے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن کی وجہ بعض عمارات کی خستہ حالی ہے ۔۔