امریکا میں سٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ

واشنگٹن ،برسلز ،اوٹاوا(اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگیا۔
امریکی ٹیرف کے ر31جواب میں یورپی یونین نے بھی یکم اپریل سے 28ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جبکہ کینیڈا نے سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی محصولات کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی کمپیوٹر اور کھیلوں کے سامان پر 20.7بلین امریکی ڈالر(2کھرب 79کروڑ 85لاکھ پاکستانی روپے )اضافی ٹیرف کا اعلان کیاہے ۔برطانوی وزیر تجارت نے آج سے ٹیرف کے نفاذ پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مفادات کیلئے امریکا کے ساتھ رابطہ رکھیں گے ، تاہم تمام آپشنز کھلے رکھیں گے اور قومی مفاد میں جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے ۔کینیڈین وزیر خزانہ ڈومینک لیبلانک نے کہا کہ آج سے نافذ ہونے والے کینیڈین ٹیرف ان مصنوعات کو متاثر کریں گے جن میں کمپیوٹر اور کھیلوں کا سامان شامل ہے ،یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین ایلومینیم اور سٹیل پر 25 فیصد لیوی کے جواب میں کیاگیاہے ۔دوسری طرف کینیڈا کے آنے والے وزیر اعظم مارک کارنی کا کہناہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہیں تاکہ مزید اقتصادی کشمکش سے بچنے کیلئے تجارتی معاہدے کی تجدید کی جائے ۔